ہیلو فرینڈز اور آج میںآپ کیلئے لیکر آئی ہوںایک بہت ہی زبردست سُپر کرارا ٹائپ کا فوری اثر فُل باڈی وائٹننگ پوسٹ. فرینڈز آپ کو پتاہے اب ہماری قوم محرم سے فارغہوگئی ہے اور گرمی والا لوچا بھی نکل گیا ہے بس اب دیکھتے جائیںدھڑا دھڑ شادی پہ شادی?. میںنے سوچا جو بندیاں دُلہن بننے جارئی ہیںاُن کیلئے میرے پاس ایک فُل باڈی وائٹننگ ماسک ہے وہ شئیر کردوں.
یقین کرو ایسا لاجواب ٹوٹکہ ہے کہ مزہ آجائےگا پلیز پلیز ٹرائی ضرور کرنا ورنہ پچھتانا بھی پڑے گا اور پارلر والی کو کئی ہزار الگ سے دینے پڑیں گے اس سے اچھا نئیںکہ کارما والی باجی سے فری میں ٹپ لیکر موجاں مارو. Unevenاور Tanned-Skinسے ہمیشہ کیلئے جان چھڑاؤ.
آجو پھر فٹافٹ سٹارٹ کرتے ہیں.پہلا کام ہم نے یہ کرنا ہے کہ سٹیمنگ لینی ہے اس کے دو طریقے ہیں ایک تو یہ کہ تولیہ گرم پانی میںڈپ کرکے پوی باڈی پر آہستہ آہستہ مساج کریں ہلکے ہلکے دبا کر اس میںٹائم زیادہ لگتا ہے لیکن اس سے پوری باڈی کے مسام کھل جاتے ہیں. دوسرا طریقہ یہ کہ سیدھا سیدھا پانی نیم گرم کرکے باتھ لے لو.اب باتھ لینے کے بعد ہم نے باڈی پالش کرنا ہے اور اس کیلئے ہمیںایک چھوٹا سے پیک تیار کرنا ہے لیکن یہ پیک سٹیمنگ سے پہلے تیار کرکے رکھ لینا نہانے کے بعد نہ بناتی پھرنا ساری سٹیم ضائع ہوجائےگی.پیک بنانا انتہائی آسان ہے .6 کھانے کے چمچ پسا ہوا چاول کا آٹا. اب یہاں2 پوائنٹہیں پہلا تو یہ کہ میںنے 6 چمچ اپنی باڈی کے حساب سے لیا ہے پہلے میںنے 3 چمچ بنایا تو وہ کم پڑگیا پھر اگلی باری میں نے ڈبل بنایا آپ بھی ایسے ایڈجسٹ کرلینا. دوسری بات چاول کا آٹا آپ نے بنابنایا ہی لینا ہے خود گرائنڈ کرنے نہ بیٹھ جانا ورنہ رزلٹکوئی نئیں ملنا. بازار سے بھی مل جائے گا کسی ڈیپارٹمنٹل سٹور سے فوجی والوںکا میںنے تو لیا تھا آپ کوئی بھی لے لو.الگ سے اتنا ہی ہمیںدہی چاہئیے ہوگا یعنی 5 سے 6 چمچ. ایک مالٹا چاہئیے اب اس وقت مالٹے ابھی آنے شروع نہیںہوئے تو موسمی سے بھی کام چل سکتا ہے اور اگر یہ بھی نہ ملے تو بڑے سائز کا لیمن بی چل جائے گا. لیکن کوشش کرنا کہ مالٹا ہی مل جائے کسی بھی طرحکا ہو کینو، مالٹا جیسے وہ سبز رنگ کے تو آئے ہوئے ہیںآجکل کھٹے والے وہ بھی بہت اچھا رزلٹدیںگے.اچھا اب پیک تیار کرنا ہے تو اس کیلئے پہلے دہی کا پانی نکالنا ہے اس پیک میںپانی والا دہی نہیںچلے گا. پانی نکالنے کا طریقہ یہ ہے کہ ایک صاف سوتی کپڑا لیکر اس میں جو 6 چمچ دہی ہے وہ ڈالیں اور اسے دبا کر پانی اچھی طرح نکال لیں اب اس دہی کو 6 چمچ چاولوںکے آٹے میںاچھی طرحسے مکس کریں. یہ جو پیسٹبنا ہے نا یہ جادو جیسا اثر کرے گا. اس پیک کو آپ نے جو مالٹا، موسمی یا لیموںلیا ہے اُسے آدھا کاٹکر پیک میںڈپ کریں اور پوری باڈی پر اچھی طرحاس کا مساج کرنا شروع کریں.پوری باڈی پر جہاںجہاںہاتھ پہنچ سکے اس کا اچھی طرحمساج کریںخاص طور پر کہنیوںاور گھٹنوںکے جوڑوں پر زیادہ ٹائم لگائیں. یہ ذرا محنت والا کام ہے لیکن رزلٹ آپ کو خوش بھی بہت کردے گا. جب سارا مساج ہوجائے تو 10 منٹلگا رہنے دیں. اُس کے بعد اگر تھوڑا سا پیسٹبچ گیا ہے تو اُسے ہاتھوںکی مدد سے پھر ایک بار بہت اچھی طرح سے باڈی کا مساج کریں. کوشش آپ نے یہی کرنی ہے کہ پہلے راؤنڈ کے بعد تھوڑا پیسٹبچ جائے تاکہ دوبارہ ہاتھوںکی مدد سے بھی مساج ہوسکے.لوجی ہوگیا کام. اب 5 منٹپھر انتظار کریںاور اس کے بعد تازہ پانی سے واش کرلیں. خیال رکھنا کہ صابن وغیرہ نہیںلگانا. اس پیک کو اپلائی کرنے کا میںنے فارمولا یہ نکالا ہے کہ رات کو لگاؤ اور پھر تازہ پانی سے نہا کر سو جاؤ پھر صبحاُٹھ کر آرام سے صابن شابن لگا کر نہالو. اگر یہ پیک اپلائی کرنے کے فوری بعد صابن سے نہا لیںتو میںنے نوٹکیا ہے کہ کم از کم 50 فیصد رزلٹ کم ملتا ہے. ایک مہینہ ہر ہفتے یہ پیک لگاؤ. ایک مہینے میںباڈی مکھن ملائی جیسی ہوجائے گی. مجھے دُعائیںدینا.
.jpg)
Comments
Post a Comment