اس سےبہترین، تیزاوربغیرسائیڈ ایفیکٹکےاورکوئی دیسی علاج نہیں ملےگا. اینٹی بائیوٹک ادویات کیلئے چیلنج ہے.
آجکل ہرطرف نزلہ زُکام، بخار، دُکھتے گلے اور بلغم کا زور ہے جسے دیکھو کھانستا اور ناک صاف کرتا نظر آرہا ہے. ایک تو موسم بھی بدل رہا ہے دوسرا وائرس بھی کوئی ایسا عجیب آنے لگ گیا ہے کہ سمجھ سے باہر ہے. اگر آپ اس مسئلے میںپھنسے ہوئے ہیںتو میںآپ کیلئے ایسی زبردست ٹپس لایا ہوں جن سے انشاء اللہ3 دن کے اندر اندر ہر قسم کے نزلہ زکام بلغم اور گلے کی خرابی سے نجات مل جائے گی.اگر آپ کو چھینکیںبہت آرہی ہیںتو صاف ظاہر ہے کہ آپ کو وائرل انفیکشن ہورہا ہے سب سے پہلے ایک کام کریںکہ پریٹون الرجی کی ٹیبلٹ ایک گولی لے لیں میڈیکل سٹور سے عام مل جاتی ہے اور بھی بہت سی اچھی اینٹی الرجک ادویات دستیاب ہیںکوئی سی بھی لیکر سب سے پہلے اس چھینکوںوالی مصیبت سے جان چھڑانا بہت ضروری ہے.آئیے اب علاج شروع کرتے ہیں. روزانہ صبح شام ایک چائے کا چمچ شہد میں3 دانے کالی مرچ (ہاتھ سے پیس کر دانےدار کی ہوئی) ملا کر چاٹیں. یاد رہے کہ مشین کی پسی ہوئی کالی مرچ استعمال نہیںکرنی ورنہ کوئی فائدہ نہیںہوگا.صبحشام جب شہد چاٹ لیںتو آدھے گھنٹے بعد ہمدرد یا قرشی والوںکی لعوقِ سپستان معجون آدھی چائے کی چمچ سے ذرا کم مُنہ میںرکھ کر چوسیں جیسے ٹافی کو چوستے ہیں. اسے لینے کے آدھے گھنٹے تک کچھ کھانا پینا نہیںچاہئیے تاکہ گلے میںدوا لگی رہ سکے. تیسرا اور آخری کام یہ کرنا ہے کہ دن میںکسی بھی ٹائم املتاس کا قہوہ ایک کپ پی لیں. کسی بھی پنساری سے مل جائے گااسے ایک انگلی کے برابر کاٹ کر چھوٹے ٹکڑے کرکے 2کپ پانی میںڈال کر اُبالیں اورچھان کر بغیر چینی ڈالے چائے کی طرحچسکیاںلیکر گرم گرم پی لیں.3 دن یہ تین نُسخے آزمالیں. پہلے ہی دن پچاس فیصد افاقہ ہوجائے گا میرا چیلنج ہے کسی اینٹی بائیوٹک، نزلہ زُکام کی دوائی اور کھانسی کے شربت کی ضرورت نہیںپڑے گی، زُکام ٹھیک ہوکر بلغم خارج ہوجائے گی اور گلے کی ہر طرحکی خرابی، خراش، جلن اور دُکھن ختم ہوجائےگی. پھر بھی ہم اگر ڈاکٹروںکے پاس بھاگ بھاگ کر جانا چاہتے ہیں تو اللہ کی مرضی ہے. بچوں کو صرف املتاس کا قہوہ مت پلائیںباقی دونوںنُسخے شہد اور لعوق سپستان والے استعمال کروائے جاسکتے ہیںہرگز کوئی ہرج نہیںصرف مقدار مزید آدھی کردیں.

Comments
Post a Comment